اٹک کے حذیفہ رحمان نے انٹرنیشنل اولمپک آف اے آئی میں پاکستان کے لیے برونز میڈل جیت لیا

اٹک کے حذیفہ رحمان نے انٹرنیشنل اولمپک آف اے آئی میں پاکستان کے لیے برونز میڈل جیت لیا

اٹک — فوجی فاؤنڈیشن کالج سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم اور مستقبل کے درخشاں ستارے حذیفہ رحمان نے کرغزستان میں منعقدہ انٹرنیشنل اولمپک آف آرٹیفیشل انٹیلی جنس (IOAI) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے برونز میڈل جیت لیا۔

پاکستان نے پی آئی ای اے ایس، ایس ٹی ای ایم کیئر پروگرام اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے تعاون سے ڈاکٹر آصف خان کی سربراہی میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل اولمپک آف اے آئی میں شرکت کی۔ عالمی مقابلہ 2 سے 8 اگست تک کرغزستان میں جاری رہا۔

مقابلے میں حذیفہ رحمان نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے برونز میڈل اپنے نام کیا، جبکہ لاہور کے ایچی سن کالج کے طالب علم آیان ذیشان کو بھی شاندار کارکردگی پر تعریفی سند سے نوازا گیا۔

حذیفہ رحمان اٹک کی معروف علمی و تعلیمی شخصیت پروفیسر عبد الرحمان کے صاحبزادے ہیں۔ پروفیسر عبد الرحمان اٹک کے ممتاز ماہرِ تعلیم ہونے کے ساتھ ساتھ شہر کی معروف مارس اکیڈمی کے روحِ رواں بھی ہیں۔

حذیفہ رحمان کی عالمی سطح پر نمایاں کامیابی پر اہلِ علاقہ، اساتذہ اور تعلیمی حلقوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں