جامی چوک کا افتتاح، تاریخی دن کی یادگار تقریب
کلر کہار: قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر جامی چوک کا افتتاح پروقار تقریب میں کیا گیا۔
جامی چوک کا افتتاح محض ایک چوک کا افتتاح نہیں بلکہ میاں محمد نواز شریف اور عبدالرزاق جامی کے دیرینہ محبت، اعتماد اور باہمی تعلق کی ایک خوبصورت علامت قرار دیا گیا۔ قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف نے اپنے دیرینہ تعلق کو نبھاتے ہوئے جامی چوک کے افتتاح کی خصوصی ہدایت فرمائی، جو عبدالرزاق جامی اور اہلِ علاقہ کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔
افتتاحی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات، سیاسی و سماجی رہنماؤں، سرکاری افسران اور معززینِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات، وفاقی وزیر مملکت حذیفہ رحمان، وزیراعلیٰ پنجاب کے ایڈوائزر رانا بلال، ایم این اے شاکر بشیر اعوان، ایم این اے و چیئرمین NAVTTC راجہ قمر الاسلام، ایم پی اے ملک اعتبار خان، چیئرمین واسا و ایم پی اے چوہدری شیر علی خان، کرنل عمران ملک، شکیل ملک، پیر سعادات علی شاہ سجادہ نشین گولڑہ شریف، چوہدری زبیر ایڈووکیٹ، فیاض الدین سابق جی ایم بحریہ ٹاؤن، چوہدری غلام حیدر، ڈم، اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار تحسین ظفر، سردار شاہ محمد، سابق وفاقی سیکرٹری ملک شہریار کھنڈہ، آئی جی ظفر عباس لک، چیف آف اعوان ملک صفدر اعوان، مظہر علی اعوان، چیئرمین واسا کے کوآرڈینیٹر میر نوید، چوہدری نواز کنگ، راجہ مجاہد افسر، راجہ منظور قادر آف کھوکھر بالا، راجہ گل زرین پیرا پنڈی، ذوالفقار بلوچ، فیاض خان تنولی، سلیم امین پنڈی، ملک کوثر پدھراڑ، اعجاز جسیال، چوہدری کبیر PSO ٹو میاں محمد نواز شریف، چوہدری تیمور ایڈووکیٹ، راجہ نفیس قادر کھوکھر بالا، چوہدری نوشاد ایڈووکیٹ، خواجہ تنویر چکوال گروپ، خواجہ حمزہ، فضل الرحمٰن بحریہ ٹاؤن، راجہ ضمیر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل، ملک مختیار حیدر رئیس کلر کہار اور مرزا الطاف سابق ایم پی اے سیالکوٹ سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء نے جامی چوک کے افتتاح کو علاقے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ اس یادگار موقع نے نہ صرف اہلِ علاقہ کو خوشی کا موقع فراہم کیا بلکہ دیرینہ تعلقات اور باہمی محبت کی خوبصورت روایت کو بھی اجاگر کیا۔
معزز مہمانوں، سیاسی و سماجی شخصیات اور دوست احباب کی بھرپور شرکت نے تقریب کو مزید پروقار، باوقار اور یادگار بنا دیا۔