کیوائی کے قریب سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری، 4 افراد جاں بحق

مانسہرہ: کیوائی کے قریب سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری، 4 افراد جاں بحق

مانسہرہ: تحصیل بالاکوٹ کے علاقے کیوائی کے قریب ڈمناریاں کے مقام پر سیالکوٹ سے آنے والی سیاحوں کی گاڑی بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایمبولینس جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

زخمی کی شناخت تیمور ولد خرم کے نام سے ہوئی، جبکہ جاں بحق افراد میں تنویر ولد ساحر، جنید ولد سہیل سمیت دو خواتین شامل ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کیوائی ہسپتال منتقل کیا، جہاں سے زخمی کو مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بالاکوٹ ریفر کردیا گیا۔

جاں بحق افراد کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بالاکوٹ منتقل کردی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں