پشاور: بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک
سی ٹی ڈی بنوں ریجن اور پولیس نے بنوں کے علاقے گلبہار حوید میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ساتھی فرار ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم، کلاشنکوفیں، دیگر اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اور پروفائلنگ کا عمل جاری ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔