ساؤتھ ایئر لائن کی پہلی ڈومیسٹک پرواز کا آغاز، کوئٹہ اور تربت ملک بھر سے جڑ گئے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے سروس کا افتتاح کردیا۔

ساؤتھ ایئر لائن کی پہلی ڈومیسٹک پرواز کا آغاز، کوئٹہ اور تربت ملک بھر سے جڑ گئے

کوئٹہ: نئی فضائی کمپنی ساؤتھ ایئر لائن کی پہلی ڈومیسٹک پرواز کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے سروس کا افتتاح کردیا۔

ساؤتھ ایئر لائن کی نئی فضائی سروس کوئٹہ اور تربت کو ملک کے تمام بڑے شہروں کے ساتھ براہِ راست منسلک کرے گی۔

حکام کے مطابق ساؤتھ ایئر لائن کی سروس سے بلوچستان کے عوام کو سفری سہولیات میں بہتری ملے گی، جبکہ کوئٹہ اور تربت کے شہریوں کو ملک کے دیگر حصوں تک پہنچنے کے لیے جدید، تیز اور آرام دہ فضائی سفری سہولت میسر آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں