سی ڈی اے میں تین نائب تحصیلداروں کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری
اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA) کے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ (HRD) ڈائریکٹوریٹ نے تین افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اس حوالے سے 13 جولائی 2026 کو باقاعدہ آفس آرڈر جاری کیا گیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لینڈ اینڈ ری ہیبلیٹیشن ڈائریکٹوریٹ میں تعینات نائب تحصیلدار سید یاسر عرفات (BPS-14) اور اسد ریاض (BPS-14) کو فوری طور پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لینڈ) تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح مرزا سعید اختر کو ہدایت کی گئی ہے کہ سول مقدمے کے فیصلے تک وہ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ (HRD) ڈائریکٹوریٹ میں رپورٹ کریں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ افسران فوری طور پر اپنے عہدوں کا چارج چھوڑنے کی رپورٹ HRD ڈائریکٹوریٹ میں جمع کرائیں۔ یہ احکامات ممبر ایڈمنسٹریشن سی ڈی اے کی منظوری سے جاری کیے گئے ہیں۔
یہ آفس آرڈر ڈپٹی ڈائریکٹر-I (HRD) ارشد آفریدی کے دستخط سے جاری کیا گیا۔