پشاور: ایف آئی اے کی کارروائی، بھرتی کے امتحانات میں نقل کرانے والا گروہ بے نقاب

پشاور: ایف آئی اے کی کارروائی، بھرتی کے امتحانات میں نقل کرانے والا گروہ بے نقاب

پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بھرتی کے امتحانات میں جدید ڈیجیٹل آلات کے ذریعے نقل کرانے والے ایک گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن (KPPSC) کے سیکنڈری سکول ٹیچر (SST) امتحان میں شریک تین امیدواروں کو بھی حراست میں لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد پر خفیہ ڈیجیٹل چیٹنگ ڈیوائسز، وائرلیس ایئر پیس اور دیگر الیکٹرانک آلات کے ذریعے امتحان میں نقل کرنے کا الزام ہے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے جدید ڈیجیٹل چیٹنگ ڈیوائسز، وائرلیس ایئر پیس اور موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے۔

ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش اور برآمد شدہ آلات کی فرانزک جانچ کا عمل شروع کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں