بحریہ ٹاؤن فیز 7: ویلیٹ کمپلیکس میں سیکیورٹی گارڈز پر شہریوں کو ہراساں کرنے اور صحافی کو دھمکیاں دینے کے الزامات
بحریہ ٹاؤن فیز 7 کے ویلیٹ کمپلیکس میں تعینات ایک نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈز کے خلاف شہریوں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے، اسلحہ لہرا کر دھمکیاں دینے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات سامنے آئے ہیں۔
متاثرہ افراد کا دعویٰ ہے کہ گارڈز اسلحے کے زور پر شہریوں کو خوفزدہ کرتے ہیں اور یہ تاثر دیتے ہیں کہ ان کے “بااثر حلقوں” سے روابط ہیں، اس لیے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو سکتی۔ ذرائع کے مطابق ایک صحافی کو بھی مبینہ طور پر دھمکیاں دی گئی ہیں، جس پر صحافتی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
شہریوں اور صحافتی تنظیموں نے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، الزامات کی مکمل چھان بین کی جائے، اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے