کراچی: الیاس بختیار کی نمازِ جناازہ آج صبح 10 بجے ادا کی جائے گی

کراچی: الیاس بختیار کی نمازِ جناازہ آج صبح 10 بجے ادا کی جائے گی

کراچی: جیو نیوز کے اسائنمنٹ ایڈیٹر عامر بختیار کے والد اور مرحوم ادریس بختیار و ابرار بختیار کے بھائی الیاس بختیار کی نمازِ جنازہ آج منگل 7 جولائی کو صبح 10 بجے مسجد خیر البشر، بلاک J، نارتھ ناظم آباد، نزد قلندریہ چوک میں ادا کی جائے گی۔

اہلِ خانہ کے مطابق نمازِ جنازہ کے بعد مرحوم کی تدفین کنٹونمنٹ بورڈ قبرستان، گلستانِ جوہر بلاک 19 میں کی جائے گی۔

جنازہ مرحوم کی رہائش گاہ ہاؤس نمبر R-565، شادمان ٹاؤن 14-A، نزد قلندریہ چوک سے اٹھایا جائے گا۔

مرحوم کے انتقال پر صحافتی، سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے اور مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔
سینئر صحافی جناب ادریس بختیار، یونس بختیار مرحوم اور ابرار بختیار کے بھائی اور جیو کے اسائمنٹ ایڈیٹر عامر بختیار کے والد کوٹری کے صحافی محترم الیاس بختیار کا بقضائے الٰہی انتقال ہوگیا ہے ان کی نماز جنازہ کل منگل 7 جولائی کو صبح دس بجے مسجد خیر البشر بلاک J نارتھ ناظم آباد نزد قلندریہ چوک میں ادا کی جائے گی، تدفین کنٹونمنٹ بورڈ قبرستان گلستان جوہر بلاک 19 میں کی جائے گی،
جنازہ عامر بختیار کے گھر سے اٹھایا جائے گا۔

House no R565 shadman town 14A near Qalandria Chowk

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں