آزاد کشمیر کی سیاست میں اہم پیش رفت سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس وزیر زراعت ، سابق وزیر صحت اور سابق مشیر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

آزاد کشمیر کی سیاست میں اہم پیش رفت

آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم نے سے اہم ملاقات کے بعد اپنے ساتھیوں سمیت میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیر زراعت ، سابق وزیر صحت اور سابق مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے سردار تنویر الیاس اور ان کے ساتھیوں کا پارٹی میں شمولیت پر خیرمقدم کرتے ہوئے اس فیصلے کو جماعت کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔

آزاد کشمیر: سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کا پیپلز پارٹی سے استعفیٰ، نئی سیاسی صف بندیوں کا امکان

میرپور: آزاد جموں و کشمیر کی سیاست میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ارسال کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین روز کے دوران پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے اختلافات دور کرنے اور سردار تنویر الیاس کو پارٹی میں برقرار رکھنے کے لیے متعدد کوششیں کیں۔ اس سلسلے میں گورنر پنجاب، گورنر خیبرپختونخوا، چوہدری ریاض اور دیگر اہم رہنماؤں نے بھی ان سے رابطے کیے، تاہم یہ کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں۔

سیاسی ذرائع کے مطابق آئندہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات استعفے کی بنیادی وجہ بنے۔ بتایا جاتا ہے کہ سردار تنویر الیاس خان نے وسطی باغ، پاچھیوٹ اور نیلم کے حلقوں سے پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواستیں جمع کرا رکھی تھیں، مگر ٹکٹوں کے حوالے سے تحفظات کے بعد انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب آزاد کشمیر حکومت کے وزیر علی شان سونی نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ استعفے انتخابی ماحول میں پیپلز پارٹی کے لیے ایک بڑا سیاسی چیلنج ثابت ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس خان اپنے متعدد سیاسی ساتھیوں اور حامیوں سمیت پیپلز پارٹی سے الگ ہو چکے ہیں۔ ان کے آئندہ سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں، جبکہ اطلاعات ہیں کہ وہ آئندہ دو روز میں اپنے مستقبل کے سیاسی فیصلوں کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

سیاسی حلقوں میں یہ بھی زیر بحث ہے کہ سردار تنویر الیاس خان ممکنہ طور پر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں، تاہم بعض ذرائع کے مطابق وہ آزاد حیثیت میں ایک مضبوط سیاسی گروپ کی قیادت کرتے ہوئے بھی انتخابات میں حصہ لینے پر غور کر رہے ہیں۔

ادھر سردار تنویر الیاس خان کے ترجمان نے پاکستان پیپلز پارٹی سے ان کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سیاسی حکمت عملی اور مستقبل کے فیصلوں سے متعلق باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق سردار تنویر الیاس خان کی پیپلز پارٹی سے علیحدگی آزاد کشمیر کی سیاست میں نئی صف بندیوں کا آغاز ثابت ہو سکتی ہے، جس کے اثرات آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں نمایاں طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

#IstehkamePakistanParty #AbdulAleemKhan #IPPAJK

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں