وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت مون سون سیزن کی پیشگی تیاری اور موسمیاتی تغیر اور ماحولیاتی خطرات سے بچاؤ کے نظام پر جائزہ اجلاس
*پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے ۔موسمی تغیرات کے قومی سطح کے خطرات سے نبرد آزما ہونے کے لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر موثر اور جامع تعاون ناگزیر ہے۔ وزیراعظم*
*وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی،اور چئیرمین نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(NDMA) تمام صوبوں ،آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کا اس ہفتہ ہنگامی دورہ کریں گے تاکہ مون سون کی پیشگی تیاری مکمل کی جا سکے۔ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت*
*وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی زیر نگرانی نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ وفاقی وزارتوں پر مشتمل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو صوبائی متعلقہ اداروں سے عملی تعاون کے لیے کام کرے گی۔ وزیراعظم*
*ایمرجنسی رسپانس کمیٹی ہفتہ وار ملاقاتیں کرے گی وزیر اعظم کی ہدایت*
*ایمرجنسی رسپانس کمیٹی میں وفاقی وزیر خزانہ مون سون کی ممکنہ تباہی کی صورت میں ہنگامی فنڈ کی تشکیل کے لیے پیشگی تیاری مکمل کریں۔ وزیراعظم کی ہدایت۔*
*غیر ملکی اداروں کی مالی معاونت کے تحت منصوبے بھی قومی و مقامی اداروں کی استعداد بڑھانے کے لیے استعمال ہونے چاہیے. وزیراعظم*
*قومی آبی تحفظ و سلامتی کے لیے وفاقی حکومت نے اس سال مالی بجٹ میں آبی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے 330 ارب روپے کی اضافی رقم مختص کی ہے۔وزیراعظم*
*ماضی کے تجربات کی روشنی میں اس سال مون سون سیزن میں ممکنہ سیلابی صورتحال اور خطرات سے بچاؤ کے لیےاقدامات جامع روڈ میپ کے تحت ترتیب دیے جائیں۔وزیراعظم*
*تمام صوبے مقامی سطح پر خطرے سے دو چار اضلاع میں دریاؤں کی گزرگاہوں اور سیلاب کی ممکنہ راستوں میں ناجائز تجاوزات اور دیگر مسائل کا پیشگی مؤثر حل یقینی بنائیں۔ وزیراعظم*
*مون سون کے دوران تمام ادارے اپنی مکمل ادارہ جاتی و تکنیکی استعداد کار کو عوام کی سہولت کے لیے استعمال کریں۔ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت*
اجلاس میں چیئرمین نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( NDMA) نے اس سال مون سون کی پیشگی تیاری اور ممکنہ بارشوں اور سیلابی صورتحال اور موسمیاتی تغیر کے رحجان پر بریفنگ دی
دنیا بھر میں اس سال گرمی کی شدید لہر اور غیر معمولی موسمیاتی تغیرات کے امکانات واضح ہیں۔ بریفنگ نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی
پاکستان میں بھی گرمی کی شدید لہر اور جولائی کے مہینے میں غیر معمولی بارشیں متوقع ہیں جن کے لیے مجوزہ حکمت عملی کے تحت تمام درکار انتظامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ بریفنگ نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی
اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت مون سون سیزن کی پیشگی تیاری اور موسمیاتی تغیرات کی وجہ سے ماحولیاتی خطرات سے نبرد آزما ہونے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیراعظم نے موسمیاتی تغیر اور مون سون کی ممکنہ تباہی سے یقینی بچاؤ کے لیے تمام وفاقی اور صوبائی متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو مکمل ہم آہنگی کے ساتھ موثر تعاون اور جامع حکمت عملی کے تحت کام کرنے کی ہدایات دیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ موسمیاتی تغیرات جیسے قومی خطرات سے بطریق احسن نبرد آزما ہونے کے لئے باہمی تعاون اور ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں۔
اجلاس میں چیئرمین نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اس سال مون سون سیزن کی پیشگی تیاری اور عملی اقدامات پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال،وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ، وزیر مملکت خزانہ اظہر بلال کیانی، چیئرمین این ڈی ایم اے، چیئرمین واپڈا اور تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ سرکاری اداروں کے عہدے داران نے شرکت کی