نوشہرہ کے پختون کمسن لڑکے کو اسلام آباد میں اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار

​اسلام آباد: تھانہ نون پولیس کی بڑی کارروائی، کمسن لڑکے کو اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار
​اسلام آباد (خصوصی رپورٹر): وفاقی دارالحکومت کے تھانہ نون کی حدود میں 14 سالہ کمسن لڑکے کو اغوا کے بعد مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے دونوں ملزمان کو پولیس نے مستعدی سے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔
​تفصیلات کے مطابق، اکوڑہ خٹک (ضلع نوشہرہ) کے رہائشی محمد شفیق خٹک نے تھانہ نون میں اپنے 14 سالہ بیٹے محمد صدیق کے لاپتہ ہونے اور اس کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی رپورٹ درج کروائی تھی۔ مدعی مقدمہ، جو اسلام آباد میں ایک نجی سیکیورٹی کمپنی میں گارڈ کے فرائض سرانجام دیتے ہیں، نے بتایا کہ ان کا بیٹا گھر سے ضروری کام کے لیے نکلا تھا لیکن واپس نہ لوٹا
​متاثرہ لڑکے نے بازیابی کے بعد بتایا کہ 11 جون 2026 کو شام کے وقت جھنگی سیداں بس اسٹاپ پر اسے عرفان نامی شخص (جو گاڑیوں کی باکری کا کام کرتا ہے) اور اس کے دوست سرفراز نے باتوں میں لگایا۔ ملزمان لڑکے کو کبوتر پکڑنے کے بہانے قریبی جنگل اور ایک خالی پلاٹ پر لے گئے، جہاں سرفراز نے اسے پکڑ لیا جبکہ عرفان نے اس کے کپڑے اتار کر اس کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی (بدفعلی) کی اور موبائل فون بھی چھین لیا۔
​پولیس نے واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے دفعہ 375 (A) کے تحت مقدمہ نمبر 312/26 درج کیا تھا۔
​پولیس کی کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری:
​ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ایس ایچ او تھانہ نون کی ہدایت پر اے ایس آئی عمران بشارت (ASI Imran Basharat) نے ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کا آغاز کیا۔ جدید تکنیکی وسائل اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس نے نامزد ملزمان عرفان اور سرفراز کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے۔
​پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور کیس کی فائل مزید قانونی کارروائی اور انویسٹی گیشن کے لیے SSOIU (اسپیشل سیکس آفینسز انویسٹی گیشن یونٹ) کے حوالے کر دی گئی ہے تاکہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں