سائبر کرائم ایجنسی نے کشمیر کی سیاسی صورتحال کے تناظر میں گمراہ کن مواد پھیلانے کے الزامات کے تحت سہراب برکت کے خلاف مقدمہ درج گرفتار ایک روزہ ریمانڈ

‏نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال کے تناظر میں جھوٹا اور گمراہ کن مواد پھیلانے کے الزامات کے تحت سہراب برکت کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ، عدالت نے ایک روزہ ریمانڈ پر سہراب برکت کو سائبر کرائم کے حوالے کر دیا ،ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے بیانیے کی تشہیر کی گئی۔ تحقیقاتی ادارے کے مطابق، یہ مواد پہلی نظر میں جھوٹا اور من گھڑت پایا گیا ہے، جس کا مقصد عوام میں خوف و ہراس، بے چینی اور نظام کے خلاف نفرت پیدا کرنا تھا

*_سہراب برکت پھر گرفتار ۔۔_*
*_کشمیر احتجاج کی رپورٹنگ کی وجہ سے سہراب برکت کو گرفتار کیا گیا۔۔_*
سہراب برکت کو آج اتوار کے روز ڈیوٹی جج کے سامنے پیش کیا گیا۔۔
این سی سی آئی کی درخواست پر سہراب برکت کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں