پنجاب ملکی و غیر ملکی اداروں کا ایک ہزار 691 ارب روپے کا مقروض، دستاویزات سامنے آگئیں

*🚨پنجاب ملکی و غیر ملکی اداروں کا ایک ہزار 691 ارب روپے کا مقروض، دستاویزات سامنے آگئیں*

پنجاب ملکی و غیر ملکی اداروں کا ایک ہزار 691 ارب روپےکا مقروض ہے۔ پنجاب کے قرضوں میں گزشتہ جون کے مقابلے مارچ تک تقریبا 66 ارب کی کمی آئی۔

دستاویزات کے مطابق جون 2025 میں قرضوں کا حجم ایک ہزار 757 ارب روپے تھا جو کم ہوکر ایک ہزار 691 ارب روپے ہے، دسمبر سے مارچ کے درمیان قرضوں میں 13.2 ارب روپےکمی آئی۔

دستاویزات کے مطابق پنجاب کے ذمہ قرضوں میں 42 فیصد بین الاقوامی ترقیاتی اداروں سے لیا گیا ہے، 20 فیصد ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور 18 فیصد چین سے قرضہ جات حاصل کر رکھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں