کوہستان مالیاتی کرپشن کیس: نیب نے 6 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے چیئرمین نیب نے چیف سیکرٹری کے حوالے کیے

برائے میڈیا/2 جون 2026

*کوہستان مالیاتی کرپشن کیس: نیب نے 6 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کر دیے*

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے پشاور میں منعقد ایک تقریب میں اثاثے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کے حوالے کیے

پہلے مرحلے میں 6 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے صوبائی حکومت کے حوالے کئے گئے

حوالے کیے گئے اثاثوں میں نقد رقم، سونا، قیمتی جائیدادیں اور لگژری گاڑیاں شامل ہیں

اثاثوں کی واپسی منظم اور جامع تحقیقات کے نتیجے میں عمل میں آئی، نیب

کوہستان مالیاتی کرپشن میں سرکاری فنڈز سے 37 ارب روپے سے زائد کا غبن ہوا ہے، نیب

اس کیس میں نیب خیبرپختونخوا نے 1500 سے زائد بینک اکاؤنٹس کا فرانزک اور مالیاتی جائزہ لیا

پیچیدہ مالیاتی غبن کو مؤثر تحقیقات کے ذریعے بے نقاب کیا گیا، چیئرمین نیب

ڈی جی نیب خیبرپختونخوا فرمان اللہ اور تحقیقاتی ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش ہے، چیئرمین نیب

کوہستان مالیاتی کرپشن میں مزید ریکوری کا عمل جاری ہے، چئیرمین نیب

قانونی کارروائی مکمل ہونے پر مزید اثاثے خیبرپختونخوا حکومت کو منتقل کیے جائیں گے، چیئرمین نیب

عوامی وسائل قومی امانت ہیں، ان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا، چیئرمین نیب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں