کراچی میں منش*یات برآمدگی اور غیر قانونی اسلحہ کے کیس میں پولیس نے گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ملزمہ پنکی کی پیشی کے دوران ایس اوپی اور قوائد کی خلاف ورزی کاسخت نوٹس لےلیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی کو واقعےکی مفصل ابتدائی رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کردی۔ غفلت،کوتاہی کےمرتکب تفتیشی افسر، عملے کو فوری معطل کرنے کا حکم دیدیا۔ واقعےکی شفاف تحقیقات کےلیے سنیئر افسر تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ ایڈشنل آئی جی خود اس واقعے کی تحقیقات کی نگرانی کریں گے، ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی ہوگی، کمیٹی جلد از جلد ذمہ داروں کا تعین یقینی بنائےگی۔
کراچی پولیس چیف نے بھی ملزمہ کو بغیر ہتھکڑی عدالت میں پیش کرنےکا نوٹس لیتے ہوئے واقعےکی انکوائری کی ہدایت کردی۔
کراچی پولیس چیف آزاد خان نے واضح کیاکہ قانون اور ایس او پیز کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، پولیس کے تمام افسران و اہلکار قواعد و ضوابط کے پابند ہیں۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ بغیر ہتھکڑی ملزمہ کی پیشی پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ کراچی میں گارڈن پولیس نے آج کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منش*یات فروش خاتون کو گرفتار کیا تھا۔
Disclaimer:
This news report is based on information provided from media reports, and available sources.
#DiscoverPakistan
بشکریہ ڈسکور پاکستان