🚨 *جاگراں، بٹگراں مسافر جیپ حادثہ، 4 جانبحق 2 افراد زخمی* 🚦
*کنڈل شاہی: حادثہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق بٹگراں حادثہ کا شکار جیپ میں 4 افراد ( دو مرد، دو عورتیں ) جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ھو گئے۔ ڈی ڈی ایم اے نیلم کی ایمبولینس معہ عملہ جاگراں روانہ ہو گئی ہیں۔* 🍁
نیلم 10 مئی 2026
جاگراں جیپ حادثہ دو خواتین سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہیں زخمیوں کو بذریعہ ایمبولینس DDMA نیلم ہسپتال شفٹ کیا جا رہا ہے
جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی تفصیل بذیل ہے
۱- منیر ولد بشیر اللہ عمر 20 سال جاں بحق ساکنہ بٹگراں جاگراں
۲- پروین زوجہ لال حسین عمر 35 سال جاں بحق ساکنہ بٹگراں جاگراں
۳- نزیر احمد ولد علی احمد عمر 65 سال جاں بحق ساکنہ بٹگراں جاگراں
۴- شرینہ بی بی زوجہ عتیق عمر 35 سال جاں بحق ساکنہ بٹگراں جاگراں
جبکہ
۱- کامران ولد گلزمان عمر 40 سال ڈرائیور
۲- نقاش ولد لال حسین عمر 14 سال زخمی
حادثے کی اطلاع ملتے ہیں DDMA نیلم کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو DHQ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے. حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا