اسلام آباد۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا سملی ڈیم کا تفصیلی دورہ
وزیر داخلہ محسن نقوی کو سملی ڈیم کی توسیع کے بارے بریفنگ دی گئی
سملی ڈیم سے اسلام آباد کو 40 فیصد پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ بریفنگ
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سملی ڈیم کی توسیع کے لئے قابل عمل پلان طلب کر لیا
ڈیم کی توسیع سے پانی کی وافر فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔ محسن نقوی
توسیعی منصوبے کے لئے جامع پلان جلد تیار کرکے پیش کیا جائے۔ محسن نقوی
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیم کے اطراف علاقے کا جائزہ لیا
وزیر داخلہ محسن نقوی نے علاقے میں تفریحی سرگرمیوں کے فروغ اور ڈویلپمنٹ کا پلان طلب کر لیا
سملی ڈیم سے متصل علاقے میں تفریحی سرگرمیوں کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ محسن نقوی
واٹر سپورٹس اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کے فروغ سے علاقے میں ڈویلپمنٹ ہو گی۔ محسن نقوی
اس علاقے کی ڈویلپمنٹ سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ محسن نقوی
شہریوں کو عالمی معیار کی تفریحی سہولیات میسر آئیں گی۔ محسن نقوی
چیئرمین سی ڈی اے۔ آئی جی اسلام آباد پولیس اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے