اسلام آباد: تھانہ لوہی بھیر پولیس کا بڑا ایکشن، غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث 9 ملزمان گرفتار
سہالہ(حماد چوہدری)اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق افسرانِ بالا کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او محمد یوسف کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان و ملزمات کو گرفتار کر لیا۔ ٹیم میں محمد ریفان سمیت دیگر افسران و اہلکار شامل تھے۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاشرتی برائیوں اور جرائم کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔افسرانِ بالا نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔