سی پی این ای کے سالانہ انتخابات میں کاظم خان، سیکریٹری جنرل غلام نبی چانڈیو، سینئر نائب صدر ایاز خان، نائب صدور شکیل احمد ترابی اور انور ساجدی، سیکریٹری اطلاعات منزہ سہام منتخب وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی مبارکباد

سی پی این ای کے سالانہ انتخابات میں
کاظم خان، سیکریٹری جنرل غلام نبی چانڈیو، سینئر نائب صدر ایاز خان، نائب صدور شکیل احمد ترابی اور انور ساجدی، سیکریٹری اطلاعات منزہ سہام منتخب وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی مبارکباد

1-روزنامہ دنیا کے ایگزیکٹو ایڈیٹر کاظم خان سی پی این ای کے صدر منتخب ہو گئے ۔
روزنامہ ایکسپریس کے گروپ ایڈیٹر ایاز خان سینئیر نائب صدر منتخب ۔
روزنامہ پاک سندھ کے ایڈیٹر غلام نبی خان چانڈیو سیکرٹری جنرل منتخب ۔
2-سال 27-2026 کو “ مزاحمت “ کا سال قرار دینے کا اعلان۔ صدر سی پی این ای
3- جس صحافت نے عزت دی آج اسکی عزت خطرے میں ہے ۔ کاظم خان
4- طاقتور “ صحافت “ کو اپنی انگلیوں پر نچاتے ہیں۔ صدر سی پی این ای
5- بدقسمتی سے اس کے محافظ بھی لٹیروں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ۔ کاظم خان
6- مزاحمت اپنے گھر سے شروع کریں گے۔ صدر سی پی این ای
7-فیک نیوز ، پراپیگنڈسٹ ، ڈمی اخبارات ، سیاسی جماعتوں اور اداروں کے پے رول پر بیانیہ بنانے والوں کے خلاف مزاحمت کریں گے۔ سی پی این ای
8- ہر لکھنے والا ، ہر بولنے والا ، ہر کیمرے کے سامنے بیٹھ کر خود ساختہ دانش مسلط کرنے والا صحافی نہیں ہو سکتا ۔ صدر سی پی این ای
9- دن کی روشنی میں صحافیوں کو دفاتر بلا کر دھمکیاں دینے والوں کا راستہ روکنا ہوگا ۔ صدر سی پی این ای
10-اخبارات اور ٹی وی مالکان کو آزادی اظہار کے مطلب کو سمجھنا ہو گا ۔ صدر سی پی این ای
11-ہر نئے آنیوالے کی پالیسی کی بجائے صرف آزادی صحافت کی پالیسی میں ہی بقا ہے ۔ کاظم خان
*وزیراعظم کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد*

وزیراعظم کا صدر کاظم خان، سیکریٹری جنرل غلام نبی چانڈیو، سینئر نائب صدر ایاز خان، نائب صدور شکیل احمد ترابی اور انور ساجدی، سیکریٹری اطلاعات منزہ سہام سمیت دیگر عہدیداران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

آزاد، ذمہ دار اور باخبر میڈیا جمہوری معاشرے کا بنیادی ستون ہے، وزیراعظم

امید ہے کہ سی پی این ای کی نئی قیادت صحافتی اقدار کے فروغ، حقائق پر مبنی رپورٹنگ اور قومی مفاد کے تحفظ میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے گی، وزیراعظم

حکومت آزادیٔ صحافت کے فروغ اور میڈیا کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، وزیراعظم
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی سی پی این ای کے نومنتخب صدر کاظم خان اور عہدیداران کو مبارکباد
وزیراعلی مریم نواز شریف کی سینئر نائب صدر ایاز خان، نائب صدر شکیل احمد ترابی، سیکریٹری جنرل غلام نبی چانڈیواور دیگر کیلئے نیک تمنائیں
امید ہے سی پی این ای کے نو منتخب عہدیدار آزاد، ذمہ دارانہ صحافتی اقدار کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے: وزیراعلی مریم نواز شریف
لاہور2مئی:-وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے سی پی این ای کے نومنتخب صدر کاظم خان اور عہدیداران کو مبارکباددی ہے- وزیراعلی مریم نواز شریف نے سینئر نائب صدر ایاز خان، نائب صدر شکیل احمد ترابی، سیکریٹری جنرل غلام نبی چانڈیواور دیگر کے لیے نیک تمناؤں کااظہار کیا اور کہاامید ہے کہ سی پی این ای کے نو منتخب عہدیدار آزاد، ذمہ دارانہ صحافتی اقدار کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے- وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ سی پی این ای قیادت سے قومی مفاد کے تحفظ میں مؤثر کردار کی توقع ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں