برطانیہ میں پاکستانی نژاد سابق سٹی کونسل میئر ناہید اعجاز کو 3 سال قید کی سزا سنادی گئی، ان پر بیٹے کا جرم چھپانے کا الزام ثابت ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق ناہید اعجاز کے بیٹے کو زیادتی کے الزامات میں 12برس قید کی سزا سنائی گئی۔ کراؤن پراسیکیوشن سروس کا کہنا ہے کہ پولیس کے گھر آنے پر ناہید اعجاز نے پولیس کو روکا، پولیس کو روکنے کے دوران ان کے بیٹے نے ثبوت ضائع کر دئیے۔
ناہید اعجاز 2023ء سے 2024ء تک بریکنل فاریسٹ سٹی کونسل کی میئر رہیں۔