پاکستان کا ایران کو تجارت میں سہولت دینےکا فیصلہ، ایران کو پاکستان سے کسی تیسرے ملک کیلئے تجارت کی اجازت دیدی گئی

پاکستان کا ایران کو تجارت میں سہولت دینےکا فیصلہ، ایران کو پاکستان سے کسی تیسرے ملک کیلئے تجارت کی اجازت دیدی گئی*

پاکستان نے ایران کو تجارت میں سہولت دینے کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کےذریعےکسی تیسرےملک کے لیے ایران کو تجارت کی اجازت دے دی۔

وزارت تجارت نے پاکستان کے ذریعے سامان ٹرانزٹ آرڈر 2026 کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے امپورٹ، ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ1950میں ترامیم کردی ہے، حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ حکم ان ٹرانزٹ اشیاکی نقل وحمل پرلاگو ہوگا جو کسی تیسرے ملک سے روانہ ہوں، ٹرانزٹ اشیا پاکستان کے ذریعے ایران کے کسی مقام تک پہنچائی جائیں گی۔

پاکستان کی جانب سے سامان کی نقل وحمل کےلیے روٹس کا تعین بھی کردیاگیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق گوادر، پورٹ قاسم، لیاری، اورماڑہ، پسنی اورگبد روٹس میں شامل ہیں۔‼️

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں