*وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی میڈیا سے گفتگو*
وزیراعظم شہباز شریف نے ایک سال قبل پی ایم اے کاکول میں کیڈٹس سے خطاب کے دوران پہلگام واقعہ پر پاکستان کا موقف واضح کیا تھا، وزیر اطلاعات
24 اپریل 2025ء کو نیشنل سیکورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں پاکستان نے بھارتی الزامات کا بھرپور جواب دیا، وزیر اطلاعات
26 اپریل 2025ء کو وزیراعظم نے کاکول میں پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے تاریخی خطاب کیا، وزیر اطلاعات
اپنے خطاب میں وزیراعظم نے زور دیا کہ پہلگام جیسے واقعات کی آڑ میں بلیم گیم اور بے بنیاد الزامات کے سلسلے کو رکنا ہوگا، وزیر اطلاعات
وزیراعظم نے پہلگام واقعہ کو ایک ٹریجڈی قرار دیا تھا، وزیر اطلاعات
وزیراعظم شہباز شریف کا کاکول خطاب سفارتی محاذ پر ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، وزیر اطلاعات
پہلگام واقعہ پر پاکستان نے نہ صرف متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا بلکہ عالمی سطح پر تشویش اور افسوس کا اظہار کیا، وزیر اطلاعات
اس کے برعکس بھارت نے کبھی بھی دہشت گردی کے واقعات کی مذمت نہیں کی، وزیر اطلاعات
پاکستان دہشت گردی کا مقابلہ کر رہا ہے، وزیر اطلاعات
یہی واضح فرق ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں جبکہ بھارت دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے، وزیر اطلاعات
فتنہ الہندوستان بی ایل اے ہو یا فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، وزیر اطلاعات
وزیراعظم نے ایسا حل پیش کیا جس نے سفارتی محاذ پر پاکستان کو تقویت دی، وزیر اطلاعات
جب وزیراعظم نے کہا کہ ہم پہلگام واقعہ کی تحقیقات کیلئے تیار ہیں تو بھارت مکمل طور پر بیک فٹ پر چلا گیا، وزیر اطلاعات
پوری دنیا نے پاکستان کے موقف کی حمایت کی، وزیر اطلاعات
بھارت کی جانب سے تحقیقات کی پیشکش کا جواب نہ دینا اس کے موقف پر سوالیہ نشان ہے، وزیر اطلاعات
پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دے چکا ہے، وزیر اطلاعات
دہشت گردی کے باعث پاکستان کو 600 ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان برداشت کرنا پڑا، وزیر اطلاعات
پاکستان دہشت گردی کے خلاف ایک دیوار ہے، وزیر اطلاعات
عالمی برادری نے پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا اور اسے سراہا، بھارت کا بیانیہ مسترد ہوا، عطاء اللہ تارڑ
بھارت کو بیانیہ، سفارتی اور دیگر تمام محاذوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا، عطاء اللہ تارڑ
بھارت دہشت گردی کے ساتھ پانی کو بھی بطور ہتھیار استعمال کرتا ہے، عطاء اللہ تارڑ
وزیراعظم نے واضح کیا کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، عطاء اللہ تارڑ
افواج پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور اور موثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، عطاء اللہ تارڑ
پاکستان نے معرکہ حق میں دشمن کو بھرپور جواب دے کر اپنی طاقت ثابت کی، عطاء اللہ تارڑ
پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی اور دفاع وطن کے لئے پرعزم ہے، عطاء اللہ تارڑ
پاکستان نے معرکہ حق میں دشمن کو بھرپور جواب دے کر اپنی طاقت ثابت کی، عطاء اللہ تارڑ
وزیراعظم نے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستانی قوم اپنی عزت اور وقار پر سمجھوتہ نہیں کرے گی، عطاء اللہ تارڑ
پاکستان کی ادارہ جاتی اور عسکری مضبوطی دنیا کے سامنے واضح ہوئی، عطاء اللہ تارڑ
بھارت کو بیانیہ، سفارتی اور دیگر تمام محاذوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا، عطاء اللہ تارڑ
پاکستان کو عالمی سطح پر عزت، وقار اور اعتماد حاصل ہوا، اوورسیز پاکستانیوں کا بھی مورال بلند ہوا، عطاء اللہ تارڑ
وزیراعظم نے پاکستان کی مستقل اور واضح پالیسی کو مزید مضبوط انداز میں دنیا کے سامنے رکھا، عطاء اللہ تارڑ
پاکستان کا سچ عالمی سطح پر ایک روشن حقیقت کے طور پر سامنے آیا، عطاء اللہ تارڑ
بھارت کے بے بنیاد الزامات اور من گھڑت بیانیے کو عالمی سطح پر پذیرائی نہ مل سکی، عطاء اللہ تارڑ
کاکول میں وزیراعظم کا خطاب تاریخ میں اہم سنگ میل کے طور پر یاد رکھا جائے گا، عطاء اللہ تارڑ