سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخواہ میں خوارج کی موجودی کی اطلاعات پر دو الگ الگ کارروائیاں کیں، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے تیرہ خوارج مارے گئے،،

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخواہ میں خوارج کی موجودی کی اطلاعات پر دو الگ الگ کارروائیاں کیں، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے تیرہ خوارج مارے گئے،،

*آئی ایس پی آر کے مطابق* سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران خوارجیوں کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی گئی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دس خوارج مارے گئے، سیکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین خوارج مارے گئے، علاقے میں موجود کسی بھی ممکنہ ہندوستانی سپانسرڈ خارجی کے خاتمے کے لئے کلئیرنس اپریشن جا ری ہے، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے وژن “عزمِ استحکام” کے تحت دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں اور سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں