مسیحی برادری کے تہوار گڈ فرائیڈے اور ایسٹر پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئے محکمہ داخلہ نے گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔
مسیحی برادری جمعہ 3 اپریل کو گڈ فرائیڈے اور اتوار 5 اپریل کو ایسٹر منا رہے ہیں۔
عبادت گاہوں، رہائشی علاقوں، تفریحی مقامات، شاپنگ سینٹرز اور سنیما ہالز کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔
مسیحی عبادت گاہوں اور رہائشی علاقوں میں ہائی ریزولوشن CCTV کیمرے، حساس مقامات پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹر فراہم کرنے کی ہدایت۔
تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز ذاتی طور پر سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے