



وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے،شاندار کارکردگی پر اگلا الیکشن بھی جیتیں گے،مریم نوازپنجاب میں ترقی کے نئے باب رقم کر رہی ہیں ،ماس ٹرانزٹ سسٹم سے گوجرانوالہ کے عوام کی تقدیر بدلے گی،ملک ترقی و استحکام کی جانب گامزن ہے، آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں ملیں گی۔
گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ بس سروس کے سنگ بنیاد کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ، ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار،وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیر دفاع خواجہ آصف ،خرم دستگیر ،مریم اورنگزیب ،رانا ثناء للہ ،چیف سیکرٹری پنجاب ،آئی جی پنجاب، وفاقی و صوبائی وزرا،مقامی سیاسی و سماجی رہنمائوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔محمد شہبازشریف نے کہاکہ پنجاب میں عوامی خدمت اور ترقی کا سفر 1985 میں میرے قائدو بڑے بھائی محمد نواز شریف کی قیادت میں شروع ہوا ،اس دور میں صرف سیاست ہوا کرتی تھی، ترقیاتی کاموں کا دور دور تک کوئی نام نشان نہیں ہوتا تھا ، محمد نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں پہلی مرتبہ تعمیری سیاست کاآغاز ہوا اورنواز شریف کے3 سالہ دور میں تعمیری سیاست نے سازشی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا،پھرقوم نے دیکھا کہ پورے صوبہ میں سڑکوں کے جال بچھائے گئے ،ہسپتال، سکول، کالجز ،یونیورسٹیاں اور دوسرے عوامی منصوبوں کی بنیاد رکھی گئی ،وزیر اعلی مریم نواز اسی ویژن کو سامنے رکھتے ہوئے آج عوامی خدمت کے اس سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے، جس پر میں انہیں خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست عوامی خدمت اور ترقیاتی منصبوں کی ایک جیتی جاگتی تصویر ہے، وزیر اعلی پنجاب نے آج آپ کے شہر گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ بس سروس کے منصوبہ کا جو تحفہ دیا ہے، اس سے پورے ضلع کی تقدیر بدلے گی ، دور دراز علاقوں سے آنے والوں،طلبہ ،مزدور طبقہ اورملازمین سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کوجدید و شاندار سفری سہولیات میسر آئیں گی ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے قائد محمد نواز شریف نے بطور وزیراعلیٰ اور پھر بطور وزیراعظم جو کار ہائے نمایاں انجام دیئے، تاریخ انہیں ہمیشہ سنہرے الفاظ میں یاد رکھے گی ،محمد نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا ہے ،انہوں نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنا کر کراچی سے لے کر پشاور تک ہر درد دل رکھنے والے پاکستانی کے دل میں جگہ بنائی اور ثابت کیا کہ وہ ایک عظیم قائد ہیں ،معرکہ حق میں شاندار کامیابی بھی اس ایٹمی قوت ہونے کے بل بوتے پر ملی، اگر پاکستان 1998 میں ایٹمی دھماکے نہ کرتا تو آج حالات بہت مختلف ہوتے۔محمد شہباز شریف نے کہاکہ قائد محمد نواز شریف نے اس ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے جو خواب دیکھا اور جو جو ترقیاتی منصوبے شروع کئے،آج الحمدللہ اس خواب کی تعمیر اور ان منصوبوں کی تکمیل کے لیے پنجاب کی بیٹی مریم نواز دن رات کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کینسر ہسپتال ، گوجرانوالہ میٹرو منصوبہ ، فیصل آباد میٹرو منصوبہ، ستھرا پنجاب منصوبہ ، صحت کے میگا پراجیکٹس ،ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے شاندار منصوبے ،جرائم کے خاتمے کے لیے سیف سٹی منصوبہ،سستے گھروں کی تعمیر ،پولیس کا نیا نظام،راشن کار ڈ منصوبہ،سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد متاثرین کی بحالی ودیگر شہروں میں ترقیاتی منصوبے انتہائی لائق ستائش ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ اس سے بہتر قومی خدمت کی کوئی اور مثال نہیں ہو سکتی ،اس پر وزیر اعلی مریم نواز اور ان کی ٹیم کو پوری شاباش ملنی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ اسی عوامی خدمت کی ہی بدولت حالیہ انتخابات میں شاندار کامیابی ملی ہے،انشاء اللہ عوامی خدمت کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا ،مجھے یقین ہے کہ شاندار کارکردگی کی بدولت 3 سال بعد قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں بھی ہم کامیابی حاصل کریں گے اور اس ملک کو ایک معاشی قوت بنائیں گے ۔قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی مریم نواز نے کہاکہ ہمیں عوام کی خدمت کرنے کا مینڈٹ ملا ہے، جس کی تکمیل کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ،گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ بس سروس بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جس پر میں گوجرانوالہ کے عوام کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، جس ترقیاتی منصوبے کا بھی ذکر کیا جائے، اس پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور قائد محمد نواز شریف کی مہر نظر آئے گی،ان کے ویژن سے ہی سیکھتے ہوئے ہم نے صوبہ میں خدمت کے اس سفر کو دوبارہ شروع کیا جسے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور قائد محمد نواز شریف چھو ڑ کر گئے تھے۔انہو ں نے کہاکہ سابق حکومت نے اپنے 4 سالہ دور حکومت میں ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑ ا کر دیا ،ہر طرف چہ مگوئیاں ہو رہیں تھی پاکستان خدانخواستہ آج ڈیفالٹ ہوا یا کل ،لیکن پھر وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ان کی پوری ٹیم نے دن رات محنت کر کے اپنی سیاست کی پروا نہ کرتے ہوئے اس ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اور آج الحمداللہ اگر بات ہوتی ہے تو اکنامک پروگریس کی ہوتی ہے،ایٹم بم سے لے کے موٹروے تک ،آپریشن بنیان مرصوص سے لے کر محافظ حرمین اور شریفین بننے تک، بدامنی سے لے کر امن تک ،لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں سے لے کے بجلی کی روشنی تک، 40 فیصد مہنگائی سے لے کر چار فیصد مہنگائی تک ،سی پیک سے لے کر سی پیک ٹو تک ،سیاسی پسماندگی سے لے کر سفارتی فتوحات تک، ٹیکنالوجی سے لے کر تعلیم تک، میٹرو بس سے لے کر اورنج لائن تک، دانش سکول سے لے کر یونیورسٹیز تک ہر قدم ،ہر کام، ہر فتح جو پاکستان نے اور پنجاب نے حاصل کی ہے اس پر محمد نواز شریف اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا نام لکھا ملے گا۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختواہ میں 12 سال سے برسراقتدار حکومت کی کارکردگی صفر ہے،وہاں کی عوام نے جھوٹ کو خیر باد کہہ کر مسلم لیگ (ن ) کو ووٹ دیئے ،وزیر اعلی کے پی کے اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کی بجائے صوبے پر توجہ دیں ۔مریم نواز نے کہاکہ آنے والے دنوں میں پورے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے مزید جال بچھائیں جائیں گے،جس سے صوبہ کے عوام کو جدید سہولیات میسر آئیں گی اور ان کا معیار زندگی بلند ہو گا۔اس موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیرا علی مریم نواز نے ما س ٹرانزٹ بس سروس منصوبہ تختی کی نقاب کشائی بھ