ڈیرہ اسماعیل خان پولیس اور دہشتگردوں کے فائرنگ کے تبادلہ میں 02 دہشتگردوں ہلاک، 02 زخمی
پولیس موبائل حملے کے بعد علاقہ میں ہونیوالے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران پولیس اور دہشتگردوں کے مابین شدید فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا ۔ فائرنگ کے تبادلہ میں فتنہ الخوارج کے 02 دہشتگرد واصل جہنم ہوئے جبکہ 02 دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے جبکہ پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے ۔ ترجمان ڈیرہ پولیس کے مطابق پولیس کی جانب سے اپنے جوانوں کے خون کا بدلہ فوری طور پر لے لیا گیا ۔ دہشتگردوں کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے ۔