پنجاب میں فیصل آباد ساھیوال اوکاڑہ لاہور علی پور میں آج 11 مبینہ منشیات فروشوں کو جعلی پولیس مقابلوں میں CCD نےماردیا

فیصل آباد میں سی سی ڈی اور پولیس کی کارروائیوں کے دوران چار الگ مبینہ مقابلوں میں چار منشیات فروش مارے گئے۔ ہلاک ملزمان کی شناخت شفیق، اکمل، شان اور علی شیر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق صدر اور جڑانوالہ ڈویژن میں سی سی ڈی اہلکار مختلف علاقوں میں ناکے لگائے کھڑے تھے۔ مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور پولیس کے مطابق چاروں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔
پولیس نے تمام واقعات میں فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
لاہور کے علاقے چوہنگ میں سی سی ڈی کی جانب سے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زیرِ حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق سی سی ڈی ٹیم زاہد اقبال نامی ملزم کو تفتیش کے سلسلے میں چوہنگ لے کر گئی تو ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کے لیے اچانک حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران زاہد اقبال اپنے ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر موقع پر ہلاک ہو گیا۔ لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق حملہ کرنے والے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جبکہ ہلاک ملزم منشیات فروشی سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ساہیوال میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی مبینہ کارروائی 3 منشیات فروش ہلاک،تین فرار اسلحہ و منشیات برآمد، کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے اطلاعات کی بنیاد پر چک 72/4R کے قریب منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی۔ پولیس کو دیکھتے ہی دو موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح ملزمان نے سیدھی فائرنگ کردی، سی سی ڈی ٹیم نے محفوظ پوزیشن اختیار کر کے مؤثر جوابی کارروائی کی فائرنگ کے تبادلے کے بعد قریبی فصلوں میں 3 ملزمان ہلاک پائے گئے، جو بظاہر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والے منشیات فروشوں کی شناخت محمد حسن، غلام فرید، اور عمران حسن ساکناں 54/4R کے نام سے ہوئی ،

ساہیوال ، ہلاک منشیات فروش سے موقع سے بھاری مقدار میں چرس (اینٹ نما پیکٹس)3 عدد 30 بور پسٹل اور دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دیگر تین ملزمان فرار ہو گئے۔ گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ سی سی ڈی نے ابتدائی کارروائی کے بعد لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیں ،
سرکاری گاڑی پر گولیاں بھی لگیں، مگر تمام سی سی ڈی اہلکار محفوظ رہے۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نےبچوں اور خاندانوں کو منشیات جیسی لعنت سےمحفوظ بنایا
اوکاڑہ میں سی سی ڈی پولیس کے تین مقامات پر مقابلے، تین خطرناک منشیات فروش ہلاک

اوکاڑہ میں سی سی ڈی پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان ضلع کے مختلف مقامات پر تین الگ الگ مقابلے ہوئے، جن میں تین بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالغفار، کالی فراز عرف شنکر اور فیض محمد ہلاک ہوگئے۔ سی سی ڈی کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے دو کلو سے زائد چرس اور اسلحہ برآمد کیا گیاہلاک ملزمان کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی گئیں ڈی او سی سی ڈی مہر محمد یوسف نے کارروائی پر ٹیموں کو شاباش دی اور کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، ان کے خلاف آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا علاوہ ازیں ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ کی جانب سے صوبے کو منشیات سے پاک کرنے کا ٹارگٹ بھی جاری کیا گیا ہے
علی پور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک اور منشیات فروش ہلاک ہوگیا،، 2 روز قبل بھی 2 منشیات فروش مارے جاچکے ہیں.

پولیس کے مطابق علی پور میں فتح پور روڈ پر سی سی ڈی اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،،مقابلے کے دوران ایک منشیات فروش اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ اسکے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،،پولیس کیمطابق مرنے والا ملزم کامران عرف چھوٹو منشیات فروشی کے کئی مقدمات میں نامزد تھا،
پولیس کے مطابق دو روز قبل بھی دو منشیات فروش اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے تھے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں