کیمبرین پیٹرول مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیم کی راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سے ملاقات

راولپنڈی، 02 دسمبر 2025 — آئی ایس پی آر

کیمبرین پیٹرول مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیم نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، NI(M)، HJ سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے ٹیم کو دنیا کے مشکل ترین ملٹری اینڈورنس اور لیڈرشپ مقابلوں میں بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے شرکا کی غیر معمولی جسمانی برداشت، پیشہ ورانہ عسکری مہارت اور شاندار ٹیم اسپرٹ کو خراجِ تحسین پیش کیا، جو پاکستان آرمی کی اعلیٰ روایات کا مظہر ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ٹیم کی انتھک محنت اور سخت تربیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی نہ صرف ملک کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ یہ پاکستان آرمی کے عزم اور پیشہ ورانہ برتری کی بھی عکاس ہے۔

شرکا نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ نظم و ضبط، ایثار اور پیشہ ورانہ مہارت جیسے بنیادی اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے اپنی بہترین کارکردگی جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں