*سری لنکا میں طوفان کی تباہ کاری*
حکومت پاکستان کی جانب سے متاثرین کے لیے امدادی اقدامات جاری
وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے 200 ٹن امدادی سامان بذریعہ بحری جہاز سری لنکا روانہ کر رہا ہے
بھارتی ہوائی حدود کے استعمال پر پابندی کے باعث این ڈی ایم اے نے پاکستان کی جانب سے امدادی سامان بذریعہ بحری جہاز روانہ کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کئیے ہیں۔
بھارت کے غیر ذمہ دار رویئے کیوجہ سے پاکستان کی جانب سے سمندری راستے سے بھجوائے گئے سامان کو پہنچنے میں تقریباً 8 دن لگیں گے
امدادی سامان میں خیمے، کمبل، رضائیاں، لائیف جیکٹ،کشتیاں، پانی نکالنے کے پمپس، لالٹین، چٹائیاں، مچھر دانیاں، بچوں کے لیے خشک دودھ، راشن اور ادویات شامل۔
سامان روانگی تقریب این ڈی ایم اے کے اسلام آباد میں قائم گودام پر منقعد ہوئی
وزیر مملکت اظہر بلال کیانی نے روانگی تقریب میں شرکت کی
تقریب میں سری لنکا کے سفیر اور دفاعی اتاشی بھی موجود تھے
این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ ، الخدمت فاؤنڈیشن اور میڈیا کے نمائندگان سامان روانگی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے متاثرین کی امداد کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رہے گی۔
این ڈی ایم اے پاکستان اور دیگر ممالک میں آفات کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ وزیر مملکت
فوری امداد کی فراہمی پر پاکستانی عوام اور حکومت کے شکرگزار ہیں، سری لنکن سفیر