پشاور پریس کلب کے صدر ایم ریاض نے وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی اور پاکستان تحریک انصاف کے قائدین کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر ڈالی جانے والی جعلی ویڈیو میں اپنا نام اور فوٹو استعمال ہونے کے خلاف نیشنل سائبر کرائمز ایجنسی میں کیس دائر کر دیا۔
ایم ریاض صاحب نے پیر کر روز اپنی تحریری درخواست نیشنل سائبر کرائمز ایجنسی خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل ڈائریکٹر مدثر شاہ صاحب کے حوالے کر دی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ وہ اس جعلی، من گھڑت اور گھٹیا ویڈیو سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں جو ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی غلیظ اور گری ہوئی حرکت ہے۔
لہذا اس معاملہ کی تحقیقات کرکے اس کے ذمہ دار عناصر کےخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
نیشنل سائبر کرائمز ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر مدثر شاہ نے پشاور پریس کلب کے صدر کو یقین دلایا کہ ان کے کیس کی ترجیحی بنیادوں پر تحقيقات کرائی جائیں گی۔