وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چیف منسٹر یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ اور اوورسیز ایمپلائمنٹ پروگرام میں مبینہ بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے فوری غیر جانبدارانہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے وزیر اعلیٰ نے پروگرام سے متعلق بعض منفی رپورٹس پر شدید ناراضگی و برہمی کا اظہار کیا ہے

پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پروگرام کے نفاذ، شفافیت، مستفید ہونے والوں کے انتخاب اور مجموعی افادیت سے متعلق سنجیدہ سوالات سامنے آئے تھے، جس کے باعث حکومت نے معاملہ فوری طور پر چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کو ارسال کر دیا ہے ہدایت نامے کے مطابق وزیر اعلیٰ نے سی ایم آئی ٹی کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ پروگرام کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔ رپورٹ میں حقائق کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ نفاذ کرنے والے محکموں میں احتساب کے عمل کو مضبوط بنانے اور مستقبل میں اصلاحات کے لیے ٹھوس سفارشات شامل کرنا لازم ہوگا وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ انکوائری رپورٹ براہِ راست ان کے ذاتی مطالعے کے لیے پیش کی جائے گی، جس کی روشنی میں مزید قانونی اور انتظامی فیصلے کیے جائیں گے ،،،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں