بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں نایاب نسل کے پہاڑی دنبے (افغان اڑیال) کا شکار کرنے والے چار ملزمان گرفتار، نایاب نسل کے 3 جانور بھی برآمد ،،
پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں قیمتی اور نایاب جنگلی جانور (افغان اڑیال) پہاڑی دنبے کا غیرقانونی شکار کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران شکار کیا گیا جانور اور تین بندوقیں بھی برآمد ہوئیں محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے مطابق یہ شکار قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقے گڑنگ میں کیا گیا تھا، اور مقامی شہریوں کی اطلاع پر پولیس اور محکمہ نے فوری کارروائی کی گرفتار افراد میں لورالائی کے ضیاء الرحمان عبداللہ زئی، رحمت اللہ کاکڑ، محمد امین دمڑ، اور دکی کے عطاء اللہ کاکڑ شامل ہیں۔ ان کے خلاف بلوچستان وائلڈ لائف ایکٹ 2014 کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا ہے (افغان اڑیال) پہاڑی دنبہ ایک نایاب اور تحفظ یافتہ جانور ہے، جس کا شکار عالمی قوانین کے تحت جرم شمار ہوتا ہے اور اس کی قیمت کم از کم 20 ہزار ڈالر ہے۔ عالمی ادارے IUCN نے اسے خطرے سے دوچار انواع میں شامل کیا ہے ،،،،