پشاور میں دہشتگردوں کا فیڈرل کانسٹبلری ہیڈکوارٹر پرخودکش حملہ 3 حملہ آور ہلاک FC کے 3 اہل کار شہید 2 زخمی صدر زرداری وزیراعظم شہباز شریف اور محسن نقوی کی مذمت

*پشاور ، صدر، کوہاٹ روڈ میں آج صبح تقریباً آٹھ بجے فتنہ الخوارج کے خوارجین نے فیڈرل کانسٹبلری ہیڈکوارٹر پر حملے کی ناکام کوشش کی*، سیکورٹی ذرائع

*خوارجین نے فیڈرل کانسٹبلری ہیڈکوارٹرکے گیٹ پر خود کُش دھماکہ کیا -* سیکورٹی ذرائع

خود کُش دھماکے کے بعد دو خوارجین نے ہیڈکوارٹر میں گھسنے کی کوشش کی جن کو مار دیا گیا، سیکورٹی ذرائع

*تینوں حملہ آور جہنم واصل ہو چکے ہیں* ، سیکورٹی ذرائع

فائرنگ کی آواز رک گئی ہے، سیکورٹی ذرائع

حملے میں فیڈرل کانسٹبلری کے تین اہل کار شہید ہوئے جبکہ دو زخمی ہیں ، سیکورٹی ذرائع

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، سیکورٹی ذرائع

علاقے کی کلیئرنس کی جا رہی ہے، سیکورٹی ذرائع

ٹوٹل اہیڈ کوارٹر کے اندر دو ابتدائی طور پر خودکش بمار داخل ہوئے جس میں سے ایک نے پارکنگ میں جاتے ہی موٹر سائیکل کے ساتھ اپنے اپ کو اڑا دیا جبکہ دوسرے کو ایف سی کیلکاروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے جبکہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹوٹل پانچ خودکش بمبار جنم وصل ہو گئے
اس وقت پشاور کی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تمام ڈاکٹروں کو فوری طور پر حاضر رہنے کا اقدامات جاری کیے گئے ہیں اور زخمیوں کو اسپتال شفٹ کیا جا رہا ہے
ایف سی کانسٹیبلری کے تین شہادتوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد چھ سے زائد بتائی جا رہی ہے مزید تفصیل ا رہی ہے

پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ*

پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا۔

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صدر روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا بتانا ہے کہ ایف سی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے مسلسل فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

*ابتدائی رپورٹ*
سنہری مسجد کو جانے والی سڑک مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے دھماکے میں سیولنگ اور فورسز کے اہلکار کے زخمی ہونے کا حادثہ ظاہر کیا جا رہا ہے
جبکہ دو دھماکے کی اطلاع ہے
پشاور فیڈرل کانسٹیبلری کوارٹر پر دو بم دھماکہ ایک مین گیٹ پر جب کہ دوسرا ایک موٹر سائیکل پر دھماکہ ہوا بمبار ہلاک تمام دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ سنہری مسجد کا روڈ تاحال ٹریفک کے لیے بند ہے یہ واقعہ صبح اٹھ بج کے 10 منٹ پر پیش ایا ہے جبکہ خودکش بمبار ہیڈ کوارٹر کے اندر گھسنا چاہتے تھے جس پر ان کا مقصد ناکام ہو گیا ہے ایک بہت بڑے سانعہ سے ہیڈ کوارٹر بچ گیا
ابتدائی رپورٹ کے مطابق دو عملہ واروں کی بارے میں اطلاع دی گئی تھی جبکہ اب تازہ ترین اطلاع کے مطابق تین حملہ وار ہلاک ہو چکے ہیں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ علاقے کے سائیڈ پر فائرنگ کی اوازیں سنائی دی جا رہی ہیں

پشاور ۔ مین صدر روڈ پر ایف سی ہیڈکوارٹر پر خود کش حملے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کے نام سامنے آگئے

حوالدار ۔ عالمزیب خان پلاٹون نمبر 277۔ (شہید)
سپاہی ۔ ریاست خان ۔ پلاٹون نمبر 478 (شہید)
سپاہی ۔ الطاف خان پلاٹون نمبر 277 (شہید)

زخمیوں کے نام

سپاہی ارشد ۔

لانس نائیک ۔ ظاہر

سپاہی ریاست خان

سپاہی عرفان خان

امجد خان (سویلین ٹیلر ماسٹر) راہ گیر

صوبائی دارالحکومت پشاور صدر مین روڈ پر واقع ایف سی ہیڈکوارٹر کے مین گیٹ پر خود کش حملہ

حملہ آور نے خود کو زور دار دھماکے سے اڑا دیا ۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
پشاور ایف سی چوک میں دو خودکش حملے کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔”
پشاور فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ ،سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید
دھماکے میں تین افراد شہید اور ایک زخمی ھوا ھے
ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے مین گیٹ پر خود کش دھماکا

دھماکہ میں تین ایف سی اہلکار شہید ہو گئے ہیں

پولیس اور ایف سی کے کمانڈوز نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ اور بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 2 حملہ آور کو ہلاک کر دیا

آپریشن کلئیرنس جاری ہے
سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد
بی ار ٹی بس میں ایم فرل کیس طالب علم کا ہنگامہ مجھے چھوڑا جائے میرا پیپر ہے تا ہم بسیں ریلوے اسٹیشن سٹاپ پر روک دی گئی جبکہ بسوں کو واپس موڑ دیا گیا کسی مسافر یا طالب علم کو ایف سی چوک یا اس سے اگے نہیں جانے دیا گیا

ایف سی چوک میں اٹھ بجے دھماکہ اور فائرنگ بی ار ٹی اور مین روڈ بند ہونے کی وجہ سے پشاور بورڈ ایف اے ایف ایس سی پارٹ ٹو کے امتحانات میں طلبہ کی بڑی تعداد نہیں پہنچ پائی
ایم فل کے بھی امتحانات ہو رہے ہیں اج ہونے والے تمام پیپرز کینسل کیے جائیں والدین اور طلبہ کا مطالبہ
پشاور: ایف سی چوک میں دھماکہ اور فائرنگ کے باعث بورڈ اور ایم فل امتحانات متاثر

پشاور کے ایف سی چوک پر آج صبح تقریباً 8 بجے دھماکہ اور فائرنگ کے افسوسناک واقعے کے بعد بی آر ٹی اور مین روڈ مکمل طور پر بند ہو گئے، جس کی وجہ سے پشاور بورڈ کے ایف اے ایف ایس سی پارٹ ٹو کے امتحانات میں طلبہ کی بڑی تعداد وقت پر حاضر نہیں ہو سکی۔

اسی دوران ایم فل کے امتحانات بھی جاری تھے۔ والدین اور طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حفاظتی وجوہات کے پیش نظر آج کے تمام امتحانات کو منسوخ کر دیا جائے تاکہ طلبہ کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی شدید مذمت۔

صدر آصف علی زرداری کا شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دُعا۔

حملہ وطنِ عزیز کے خلاف بیرونی پشت پناہی میں سرگرم خارجی دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے: صدر آصف علی زرداری

وطنِ عزیز سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم خوارج کی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے: صدر آصف علی زرداری

صدر مملکت نے سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی بدولت بڑے نقصان سے بچ گئے. وزیر اعظم

وزیراعظم کی زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت

زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کی دعا.وزیر اعظم
واقعے کے ذمہ داران کی جلد از جلد شناخت کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، وزیراعظم

پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے مزموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، وزیراعظم

حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے، وزیر اعظم

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت

آئی جی پولیس خیبر پختونخوا سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔

وزیرِاعلیٰ نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت جاری کردی،

جوانوں نے بہادری سے بڑی تباہی کو ٹالا، یہ حملہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے،

دہشتگودوں کا کوئی مذہب نہیں، اس قسم کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے،

شہدا ہمارا فخر ہیں، ان کا خون ہرگز رائگاں نہیں جانے دیں گے،

ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا, دہشت گردی کے خلاف جنگ مزید مضبوط عزم کے ساتھ جاری رہے گی،

قیامِ امن اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،

صوبائی حکومت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے،

وزیرِ اعلیٰ نے شہید اہلکاروں کے ایصالِ ثواب اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی
پشاور صدر میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں کا حملہ

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی دہشتگردوں کے حملہ کی مذمت

گورنر خیبرپختونخوا کا دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر فیڈرل کانسٹیبلری کو خراج تحسین

فیڈرل کانسٹیبلری کے بہادر جوانوں نے جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا کا حملہ میں شہید ہونیوالے 3 ایف سی جوانوں کو خراج عقیدت

گورنر کی شہداء کے درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبروجمیل کی دعا

گورنر خیبرپختونخوا کی حملہ میں زخمی ایف سی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

ایسے بزدلانہ حملوں سے دہشتگردی کیخلاف قوم کے متزلزل عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا، گورنر خیبرپختونخوا

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم اپنے سیکیورٹی اداروں کیساتھ متحد کھڑی ہے، فیصل کریم کنڈی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی پرزور مذمت

وزیر داخلہ محسن نقوی کا فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے پر فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کو خراج تحسین

فیڈرل کانسٹیبلری کے جری جوانوں نے بہادری سے فتنہ الخوارج کے حملے کو ناکام بنایا۔محسن نقوی

حملہ آور دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کی جرات کو سلام۔ محسن نقوی

فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردی کے منصوبے کو ناکام بنایا۔ محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی کا جام شہادت نوش کرنے والے 3 ایف سی جوانوں کو خراج عقیدت

وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید جوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت

زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

شہید جوان ہمارے ہیرو ہیں۔ ان کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ محسن نقوی

*چیرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر روبینہ خالد کی پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت*

*ایف سی اہلکاروں نے پیشہ ورانہ انداز میں بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا ،سینٹر روبینہ خالد*

*تینوں خود کش حملہ آوروں کی ہلاکت ایف سی اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت کا ثبوت ہے ،سینٹر روبینہ خالد*

*ایف سی کے تین بہادر جوانوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی لیکن دہشتگردوں کو کمپلیکس میں داخل نہ ہونے دیا،سینٹر روبینہ خالد*

پوری قوم کو اپنے بہادر جوانوں پر فخر ہے
سینٹر روبینہ خالد

دہشتگردی کے خلاف پوری قوم اور سیکورٹی فورسز یکجا ہیں سینٹر روبینہ خالد

*دہشتگرد جان لیں کہ رسوائی اور شرمندگی ہر حملے میں ان کا مقدر بنے گی ،سینٹر روبینہ خالد*

حملے میں شہید اہلکاروں کی درجات بلندی اور لواحقین کے صبروجمیل کے لیے دعاگو ہوں
سینٹر روبینہ خالد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں