ڈیرہ غازی خان میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 185 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے –

ڈیرہ غازی خان میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 185 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے – 2024کے عام انتخابات میں پی ٹی ٹئ کی حمایت سے منتخب ہونے والی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کی نااہلی سے خالی ہونے نسشت پرپیپلز پارٹی کے سردار دوست محمد کھوسہ اور مسلم لیگ ن کے سردار محمود قادر لغاری کے مابین کانٹے دار مقابلے متوقع ہے
فیصل اباد کی تحصیل چڑانوالہ میں ضمنی انتخابات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے پولنگ کا عمل 8 بجے شروع ہوا ہے اور شام پانچ بجے تک جاری رہے گا ووٹر ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پر تشریف لا رہیں ہیں
حلقہ پی پی 87 میانوالی تھری میں ضمنی الیکشن کی ووٹ پولنگ کا سلسلہ 8 بجے سے شروع ھے. سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے کیمپ لگا دیئے ہیں. گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول میں پولنگ سٹیشن پر 1208 مرد ووٹ رجسٹرڈ ہیں .ووٹر پولنگ اسٹیشن پر پہنچ کر ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں
ساہیوال کے حلقہ این اے 143 ساہیوال 3 پی پی 203 کے دو حلقوں کےلیے پولنگ کا سلسہ جاری ہے دونوں حلقوں میں ون ٹو ون مقابلہ ہے ۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری طفیل جٹ کا مقابلہ آزاد امیدوار فلک شیر ڈوگر کے درمیان اسی طرح پی پی 203 میں حنیف جٹ اور آزاد امیدوار کے درمیان مقابلہ ہے ۔ ٹرن آوٹ انتہائ کم

چیچہ وطنی کے حلقہ این اے 143اور پی پی 203میں ووٹنگ کا عمل شروع ہے پولنگ بغیر وقفے سے 8بجے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، پولنگ اسٹیشنز پر ووٹر کا رش کم دیکھائی دیتے ہیں

فیصل آباد میں قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ لیکن بیشتر پولنگ اسٹیشنز ابھی ویران دکھائی دے رہے ہیں
فیصل آباد: ضمنی الیکشن سیکورٹی انتظامات
فیصل آباد: ضمنی الیکشنں کے لئے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات
فیصل آباد: ضمنی الیکشن میں امن و عامہ قائم رکھنے کیلئے 6 ہزار 500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات
فیصل آباد: 610 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 448 ہیڈ کانسٹیبلان ، 3814 کانسٹیبلان اور 687 لیڈی کانسٹیبلان تعینات
فیصل آباد: سیف سٹی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مسلسل مانیٹرنگ کا عمل کا عمل جاری ، سی پی او
فیصل آباد: پولنگ اسٹیشنز کے اطراف میں ایلیٹ پولیس فورس اور ڈولفن فورس کی ٹیمیں گشت کرتی رہینگی، سی پی او
ڈیرہ غازی خان میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 185 پر ضمنی انتخاب کا دنگل سج گیا – حکمران جماعتوں کے امیدوار ایک دوسرے کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے سردار محمود قادر لغاری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار دوست محمد کھوسہ میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے

VO

قومی اسمبلی کی نشست این اے 185 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے سردار محمود قادر لغاری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار دوست محمد کھوسہ کے علاوہ جے یو آئی ایف کے امیدوار عبدالعزیز بلوچ سمیت 8 امیدوار حصہ لے رہے ہیں تاہم مسلم لیگ ن کے سردار محمود قادر لغاری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار دوست محمد کھوسہ کے مابین بڑا اور کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے اس حلقہ سے سال 2024 کے عام انتخابات میں زرتاج گل وزیر آزاد حیثیت سے 94927 ووٹ لیکر کامیاب ہوئی تھیں اور یہ نشت پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل وزیر کی نااہلیت کے باعث خالی ہوئی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں