لاہور کے علاقے چوہنگ میں تین ماہ قبل پسند کی شادی کرنے والی جوان سالہ خاتون نے خودکشی کر لی۔۔ پولیس نے خاتون کی لاش تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔۔ پولیس کے مطابق خاتون ریحانہ جعفر نے خاوند کی بے وفائی سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔۔ خودکشی کرنے والی خاتون ریحانہ کا خاوند جعفر اپنی پہلی بیوی سے بھی رابطے میں تھا جس کا خاتون کو رنج تھا۔۔ پولیس حکام کے مطابق معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ لاش تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔۔