لاہور پولیس نے مانگا منڈی سے اغواء ہونے والی دو بہنوں کو اسلام آباد سے بازیاب کروا کر پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

لاہور پولیس نے مانگا منڈی سے اغواء ہونے والی دو بہنوں کو اسلام آباد سے بازیاب کروا کر پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔۔ بچیوں کو اغوا کرنے والے گینگ کی خاتون ملزمہ انہیں ورغلا کر اسلام آباد لے گئی تھی۔۔ پولیس کے مطابق اسلام آباد سے ملزمان کو گرفتار کرکے بچیوں کو بازیاب کروایا گیا، اریبہ اعظم اور مبرا اعظم 13 نومبر کو سکول سے واپسی پر لاپتہ ہوئیں، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اور خاتون سمیت 3 ساتھی شامل ہیں خاتون ملزمہ بچیوں کو ورغلا کر اسلام آباد لے گئی تھی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچیوں کے اغواء کا نوٹس لیا تھاگرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا،مضبوط چالان مرتب کروا کر ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں