مظفرآباد : تبھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 مقبوضہ جموں کشمیر کی آئینی حیثیت تبدل کرنے لاک ڈاؤن اور کرفیو اور ظالمانہ اقدامات کے 2300 دن مکمل ہوگئے ۔
مظفرآباد : 5 اگست کے بھارتی اقدامات کیخلاف پاسبان حریت کے زیرِ اہتمام دارالحکومت میں احتجاجی مظاہرہ ۔
مظفرآباد :- کشمیری مظاہرین نے بھارتی فوجی جبرو استبداد کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔
مظفرآباد : کشمیری مظاہرین ” ہے حق ہمارا آزادی” ، ” بھارت سے لیں گے آزادی” جیسے نعرے لگا رہے تھے۔
مظفرآباد : بھارتی حکومت کا دفعہ 370 اور آرٹیکل 35A کو یکطرفہ طور پر منسوخ کرنا ریاستی بدعہدی کی بدترین مثال ہے ۔ چیئرمین پاسبان حریت عزیر احمد غزالی کا مظاہرے سے خطاب
مظفرآباد:حالیہ دنوں میں بھارتی قابض فوج نے 1500 سے زائد کشمیری شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ عزیر احمد غزالی
مظفرآباد :- بھارتی فوج دہشت قائم کرنے کیلئے سینکڑوں گھروں پر چھاپے مار چکی ہے ۔ عزیر احمد غزالی
مظفرآباد :- گزشتہ 2300 دنوں سے مقبوضہ کشمیر مسلسل بھارتی فوجی محاصرے میں ہے ۔ عزیر احمد غزالی
مظفرآباد :- لاکھوں بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں کشمیر کو فوجی حصار میں لے کر جیل بنا دیا ہے۔ عزیر احمد غزالی
مظفرآباد :- ہزاروں کشمیری شہری بھارتی جیلوں میں قید ہیں ۔ عزیر احمد غزالی
مظفرآباد :- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مواصلاتی پابندیوں نے آزادی اظہارِ رائے کا گلا گھونٹ دیا ہے عزیر غزالی
مظفرآباد :- کشمیر میں جعلی جھڑپیں اور ماورائے عدالت قتل معمول بن چکے ۔ عثمان علی ہاشم وائس چیئرمین پاسبان حریت
مظفرآباد :- کشمیر میں جبری گمشدگیاں اور گھروں کی مسماری میں اضافہ ہوگیا ہے۔ حریت راہنما مشتاق الاسلام
مظفرآباد :- PSA کے تحت ہزاروں نوجوان پابندِ سلاسل کردئیے گئے ہیں ۔ قاری بلال احمد فاروقی
مظفرآباد :- خواتین، بچوں، طلبہ، صحافیوں پر بھی تشدد کیا جارہا ہے ۔ مختیار حسین بھٹی
مظفرآباد :- مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل قانون سے آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی سازشیں جاری ہیں ۔ مقررین
مظفرآباد :- مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو زمینیں دینا استعماری منصوبہ ہے ۔ مقررین