باکو ۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور سیکریٹری جنرل ڈی ایٹ برائے اقتصادی تعاون ایمبیسیڈر اسیاکا عبدالقادر امام کے درمیان ملاقات
دونوں رہنماؤں کا ڈی ایٹ ممالک کے درمیان باہمی تعاون بالخصوص میڈیا کے شعبہ میں تعلقات، فیک نیوز سمیت اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال
فیک نیوز دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ہے، وزیر اطلاعات
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مؤثر حکمت عملی کے تحت فیکٹ چیکنگ کا نظام وضع کرنا ضروری ہے، عطاء اللہ تارڑ
فیک نیوز پر مکمل کنٹرول کے بغیر ڈی ایٹ ممالک کا مشترکہ بیانیہ مضبوط نہیں ہوسکتا، وزیر اطلاعات
ڈی ایٹ کے رکن ممالک کو اپنی متفقہ میڈیا پالیسی کے ذریعے غلط معلومات کا مقابلہ کرنا ہوگا، عطاء اللہ تارڑ
ملاقات میں ڈی ایٹ ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کے فروغ پر بھی مفصل تبادلہ خیال ہوا
ثقافتی تعاون سے خطے میں ہم آہنگی اور مثبت امیج کا فروغ ممکن ہے، وزیر اطلاعات
ثقافت، ابلاغ اور ٹیکنالوجی کے اشتراک سے ڈی ایٹ ممالک کے عوام کو مزید قریب لایا جاسکتا ہے، عطاء اللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات نے عالمی سطح پر اقتصادی ترقی اور خطے کے امن کے لیے ڈی ایٹ کے سیکریٹری جنرل کے موثر کردار کو سراہا
جنرل سیکریٹری کی رہنمائی اور تجربے سے ڈی ایٹ کے مقاصد کی تکمیل میں بھرپور کردار ادا کریں گے، وزیر اطلاعات
ڈی ایٹ کے رکن ممالک کی کامیابی کا دارومدار اس بات پر ہے کہ وہ ایک دوسرے کی ترقی میں کس حد تک معاون ثابت ہوتے ہیں۔ سیکریٹری جنرل ایمبیسیڈر اسیاکا عبدالقادر امام
میڈیا کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے اور مشترکہ ٹریننگز اور ورکشاپس کا انعقاد ناگزیر ہے، اسیاکا عبدالقادر امام
عالمی سطح پر ایک مضبوط، مثبت بیانیہ کی تشکیل کیلئے ڈی ایٹ کے پلیٹ فارم پر تعاون کو مزید مستحکم کرنا ہوگا، سیکریٹری جنرل ایمبیسیڈر اسیاکا عبدالقادر امام