ڈیرہ اسماعیل خان میں ہتھالہ گلوٹی روڈ پر پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں دو اہلکار شہید ، 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ٹکواڑہ پولیس چوکی کی بکتر بند گاڑی حسب معمول ہتھالہ گلوٹی روڈ پہ گشت میں مصروف تھی ،جس پر کڑی ملنگ کے قریب سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ ہوا ہے جس میں ڈرائیور رمضان اور کانسٹیبل سیف الرحمن شہید اور 4 زخمی ہو گئے ہیں،جن میں حوالدار شاید کانسٹیبل محبوب عالم ،کانسٹیبل آصف اور کانسٹبل کفایت شامل ہیں
ڈی آئی خان/شہید اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا
ڈی آئی خان: شہدا کے نماز جنازہ میں سابق وزیراعلی سردار علی امین خان گنڈہ پور کی شرکت
ڈی آئی خان: ٹکواڑہ دھماکے میں شہید اہلکاروں کی نمازِ جنازہ اعجاز سعید پولیس لائن میں ادا کی گئی
ڈی آئی خان: شہداء کی نمازِ جنازہ میں اعلیٰ افسران، سول و عسکری حکام، شہداء کے لواحقین اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت
ڈی آئی خان: شہداء کے جسد خاکی آبائی گھر روانہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ جامِ شہادت نوش کرنے والے بہادر اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ قوم اپنے ان ہیروز کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
ہم زخمی اہلکاروں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں اور شہدا کے غم میں برابر کے شریک ہیں،
علی امین گنڈاپور سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا