لاہورکے علاقہ کوٹ لکھپت میں ذہنی مریضہ لڑکی سے نامعلوم افراد کی مبینہ زیادتی، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج

لاہورکے علاقہ کوٹ لکھپت میں ذہنی مریضہ لڑکی سے نامعلوم افراد کی مبینہ زیادتی، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کے مطابق تئیس سالہ ذہنی مریضہ لڑکی کچھ دن سے لاپتہ تھی، نامعلوم افراد نے مبینہ زیادتی کانشانہ بنایا اور
اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹی کےساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے ، ملزمان کو گرفتار کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ، دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں