لاہور شہر میں خواتین کے اغواء کی وارداتیں نہ رک سکیں۔۔ دو ماہ میں مبینہ طور پر چھ خواتین اغوا ہوئیں لیکن ان میں سے کسی کیس میں پولیس ٹھوس سراغ نہیں لگا سکی۔۔ لاہور میں تعینات ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے اغواء کا مقدمہ تھانہ برکی میں درج ہے اور دو ماہ بعد بھی پولیس لاپتہ ماں اور بیٹی کا کوئی سراغ نہ لگا سکی۔۔ جبکہ تھانہ شاد باغ کی حدود سے اغوا ہونے والی چھبیس سالہ کائنات کو بھی کئی روز بعد تلاش نہیں کیا جاسکا، ذہنی معذور لڑکی کائنات گھر سے سودا سلف لینے دکان پر گئی تھی۔۔ مانگا منڈی سے دو سہگی بہنوں اریبہ اعظم اور نبرا اعظم کے مبینہ اغوا کا معاملہ بھی کئی روز گزرنے بعد بھی حل طلب ہے۔۔ سکول سے غائب ہونے دونوں لڑکیوں کی ایک شاپ سے نکلتے ہوئے کی سی سی ٹٰ وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی۔۔ لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی سے غٓئب ہونے والی ایک مالی کی بیٹی نیہا کو بھی تلاش نہ کیا جاسکا۔۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والی تمام خواتین کو تلاش کیا جارہا ہے اور ان خواتین کو تلاش کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔۔