*اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کرنے اور بینظیر شاہ کی قابلِ اعتراض AI ویڈیو بنانے اور پھیلانے کا معاملہ- وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے نوٹس لے لیا!*
سوشل میڈیا پر گردش کرتی بے نظیر شاہ کی جعلی ویڈیو اور شاہزیب خانزادہ کے ساتھ پبلک میں بدتمیزی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات نے فوری اور مؤثر کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ہراساں کرنے والے شخص کی جلد نشاندہی کر لی جائے گی۔
وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ کسی بھی صحافی کو ہراساں کرنے یا ان کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔