پاکستان نے سری لنکا کو مسلسل تیسرے ون ڈے میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 0-3سے جیت لی

پاکستان نے سری لنکا کو مسلسل تیسرے ون ڈے میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 0-3سے جیت لی، محمد رضوان کی 61اور فخز زمان کی 55رنز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 212رنز کا ہدف پانچ اوور قبل ہی پورا کرلیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گٸے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان شاہین افریدی نے ٹاس جیت کر سری لنکن کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ پاکستان پلینگ الیون میں چار تبدیلیاں کرتے ہوے فیصل اکرم، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور حسیب اللہ شامل کیا گیا جبکہسری لنکن ٹیم کے کپتان چریتھ اسالنکا کی خرابی صحت کے باعث کوشال مینڈس نے ٹیم کی قیادت کی ۔ سری لنکن ٹیم 46ویں اوور میں 211رنز بنا کر آوٹ ہو گٸی ۔سری لنکا کی جانب سے سدیرا سمارا وکرما نے 48،کوشال مینڈس نے 34 اور کامل مشارا نے 29 رنز بنائے۔ پوون رتنائیکے نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے3، حارث رؤف اور فیصل اکرم نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستان نے 212رنز کا ٹارگٹ 45ویں اوور میں چار وکٹوں پر پورا کیا محمد رضوان نے شانداربیٹنگ کرتے ہوے 61رنز اور حسین طلعت نے 38رنز کی ناٹ آوٹ اننگ کھیلی جبکہ فخر زمان 55، بابراعظم 34،حسیب اللہ صفر، سلمان آغا چھ رنز بنا کر آوٹ ہوےجیفری وینڈر سے نے تین وکٹیں لی

راولپنڈی
پاک سری لنکا تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گیے

خواجہ آصف میچ دیکھ رھے تھے

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کلین سویپ پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوے کہا ہے کہ کامیابی پاکستان کرکٹ اور شائقین کے لیے ایک یادگار لمحہ ہے، قوم نوجوان کھلاڑیوں پر بھروسہ رکھیں کیونکہ یہ اپنے ملک کے لیے دل و جان سے کھیل رہے ہیں

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور کھلاڑیوں، کوچز اور مینجمنٹ کی محنت اور لگن قابلِ تعریف ہے۔محسن نقوی نے قوم سے اپیل کی کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں پر بھروسہ رکھیں، کیونکہ یہ اپنے ملک کے لیے دل و جان سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے میدان میں جس جذبے اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ فخر ہے۔چیئرمین پی سی بی نے سیریز میں شاندار کارکردگی پر حارث رؤف کو “مین آف دی سیریز” کا ایوارڈ ملنے پر خصوصی مبارکباد بھی دی اور کہا کہ حارث رؤف کی باؤلنگ پوری سیریز میں لاجواب رہی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی پاکستان کرکٹ اور شائقین کے لیے ایک یادگار لمحہ ہے۔
کپتان شاہین شاہ آفریدی کی پریس کانفرنس

اللّٰہ کا شکر مسلسل دو سیریز جیتیں

شاہین بھی جیتے ہیں اور پڑوسیوں سے بھی جیتے ہیں اللّٰہ کا شکر ہے

جتنی بھی کھلاڑی ہیں یقین ہے اچھے لڑکے پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں

بابر اعظم ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ہمیشہ انکی اہمیت ہوتی ہے

بابر اعظم نے پہلی دفعہ سنچری نہین کی لیکن ہم کافی عرصے سے انتظار میں تھے

بابر اعظم نے واپس آکر اپنے آپ کو ثابت کیا

رضوان نے بہترین انداز میں سینئر کا کردار ادا کیا

وسیم جونیئر کی کچھ انجریز تھیں اسکو ریسٹ دیاگیا

اب وہ اس سے نکلا ہے ون ڈے میں کم بیک کیا

تمام باؤلر گیم چینجر ہیں ۔

انشاء اللّٰہ ٹرائی سیریز میں پرفارم کریں گے

ہم تیار ہیں ہر چیلنج کے لیے تیار ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں