وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب کے گیارہ حلقوں میں ضمنی الیکشن ہونے جا رہے ہیں اور امید ہے الیکشن پرامن طریقے سے ہوں گے،، ضمنی الیکشن کے لیے سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں جبکہ صوبائی فورسز کے علاوہ دیگر فورسز کو بھی بلایا جا سکتا ہے
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب سے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ اپنی مرضی سے کیا ہے ان کو بائیکاٹ کرنے کا کسی نے نہیں کہا،، پی ٹی آئی کے پی کے میں ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے جبکہ پنجاب میں نہیں،، وزیر اعلی خبیر پختونخوا سہیل آفریدی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے پی اگر کوئی اور راستہ اپنائیں گے ان کے خلاف آئین کے مطابق مرکز قدم اٹھائے گا،، طلال چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کارکردگی کے حوالہ سے جانی جاتی ہے، گرین بسسز ہوں یا شہر کیلئے سیوریج کا منصوبہ، کارپٹ روڈ، ادویات کی فراہمی اور امن امان کی صورتحال سب میں واضع بہتری آئی ہے۔۔