تبلیغی جماعت کے اجتماع کا دوسرا مرحلہ کل رائے ونڈ میں شروع ہوگا۔

تبلیغی جماعت کے اجتماع کا دوسرا مرحلہ کل رائے ونڈ میں شروع ہوگا۔اجتماع کے حلقہ نمبر 2میں گوجرانوالا،گجرات،سیالکوٹ،نارووال،منڈی بہاؤالدین،شیخوپورہ،حافظ آباد کے اضلاع شامل ہونگے،حلقہ نمبر 9میں گلگت بلتستان مکمل صوبہ،مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور،کوہستان،بٹ گرام،حلقہ نمبر 14میں بہاول پور،بہاول نگر،رحیم یار خاں،لودھراں کے اضلاع شامل ہیں،حلقہ نمبر 16میں کوہاٹ،ہنگو،اورکزئی،کرم شامل ہیں حلقہ نمبر 17میں مردان،صوابی،مالا کنڈ جنوبی شامل ہیں اجتماع گاہ کی سیکورٹی کیلئے تین ہزار سے زائد پولیس کی نفری تعینات ہے،صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی ملازمین کی چھٹیاں منسوخ ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاجیاں میں مرکزی کنٹرول روم ہے،اجتماع ابتدائی بیان بعدا نماز عصر شروع ہو کرا توار کی صبح کو اختتامی دعا پر اختتام پذیر ہوگا اجتماع میں 5لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں