تتھل جیپ ریلی کا فائنل راؤنڈ پری پیئرڈ کیٹیگری میں فیصل شادی خیل اور خواتین میں سلمی مروت نے میدان مار لیا. فیصل شادی خیل نے سب سے کم وقت 2 گھنٹے 10 منٹ 18 سیکنڈ میں 200 کلومیٹر کا ٹریک عبور کیا.
دسویں تھل جیپ ریلی کا بڑا مقابلہ، 35 مرد ریسر اور دو خواتین ریسر نے پی پیڈ کیٹگری میں حصہ لیا، 200 کلومیٹر طویل ٹریک کو فیصل شادی خیل نے سب سے کم وقت 2 گھنٹے 10 منٹ 18 سیکنڈ میں نادر مگسی 2 گھنٹے 14 منٹ اور 57 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ محمد رضا سعید نے 2 گھنٹے 15 منٹ 48 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔ پری پیئرڈ کی وومن کیٹیگری میں سلمی خان مروت نے میدان مار لیا،دینا پٹیل دوسرے نمبر پر رہیں۔ سلمی خان نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ 30 منٹ 20 سیکنڈ میں طے کیا