لالیاں میں سرگودھا سے آئے دولہے کی دولہن کسی اور ساتھ بیاہ دی گئی دولہا مایوس ہوکر تھانے پہنچ گیا

لالیاں میں سرگودھا سے آئے دولہے کی دولہن کسی اور ساتھ بیاہ دی گئی دولہا مایوس ہوکر تھانے پہنچ گیا
VO

لالیاں میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں سرگودھا کے دولہا احسان کی بارات دلہن لینے پہنچی تو معلوم ہوا کہ دلہن شہزادی کی شادی کسی اور سے ہو چکی ہے۔ 💔 دولہا احسان کے مطابق دلہن کے والدین کے مطالبے پر جانور بیچ کر آٹھ لاکھ روپے تک مختلف قسطوں میں ادا کر چکا ہے کیونکہ شرط رکھی گئی تھی کہ شادی کا تمام خرچ دولہا برداشت کرے گا۔تاہم بارات والے دن دلہن نہ ملی تو احسان نے پولیس کو 15 پر کال کی، جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور دلہن کے والدین کو تھانے بلا کر پوچھ گچھ کی۔ ابتدائی طور پر کچھ باتیں تسلیم کی گئی ہیں، تاہم دلہن شہزادی کی شادی کسی اور سے کر دی گئی ہے۔پولیس نے دونوں فریقین کو سوموار کے روز دوبارہ طلب کر لیا ہے۔اہلِ علاقہ کے مطابق یہ افسوسناک انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ دلہن شہزادی کی عمر صرف پندرہ سال ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں