*مری، بھوربن:*
مقامی ہوٹل میں جاری ڈانس پارٹی پر پولیس کا چھاپہ 90 افراد گرفتار، جن میں 32 خواتین اور 58 مرد شامل۔
ایف آئی آر کے مطابق، پارٹی کے دوران لاوڈ میوزک، نیم برہنہ رقص اور شراب نوشی ہو رہی تھی۔ پولیس نے موقع سے 6 لیٹر شراب برآمد کر لی، جبکہ اخلاق باختہ سرگرمیوں میں ملوث تمام افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
*ڈی پی او مری کے مطابق*
“معاشرے میں اس قسم کی غیر اخلاقی سرگرمیاں زہر قاتل ہیں، سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔”
ہوٹل مالکان کے خلاف بھی کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج
ملزمان کا تعلق اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سے ہے۔