کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران اوکاڑہ سے ایک خطرناک دہشت گرد گرفتار کر لیا گیا ہےسی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کالعدم تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھتا ہے، جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے
اوکاڑہ میں سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کالعدم تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد جنید اشرف گرفتار کر لیا کیا سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے دو کلو سے زائد بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، پرائما کارڈز، بیٹری الیکٹرک سرکٹ اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیابرآمد شدہ بارودی مواد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر بلا کر ناکارہ بنا دیاسی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم انور کالونی، ٹنڈو محمد خان کا رہائشی ہے اور وہ شہر کے مختلف مقامات پر دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھاگرفتار ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے
 
         
				 
				 
				